• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا کشتی حادثے کے 7 مسافر کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد فیصل آباد اور تافتان سے گئے

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) لیبیا میں حالیہ کشتی حادثے کا شکار 7پاکستانیوں میں سے 6 ہوائی جہاز اور ایک زمینی راستے سے پاکستان سے باہر گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کشتی حادثے کے حوالے سے دفتر خارجہ نے ایف آئی اے کو تمام مسافروں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایف ائی اے ذرائع کے مطابق فوری طور پر 7 مسافروں کی تفصیلات سامنے آسکی ہیں، جن میں سے تین مسافر ہوائی سفر کر کے سعودی عرب گئے۔ جن میں ایک مسافر شعیب حسین 10 جنوری 2025 کو تافتان بارڈر سے ایران گیا تھا جہاں سے اس نے اگلے سفر کا انتخاب کیا۔ ایک مسافر ثقلین حیدر 9 فروری 2024 کو کراچی ایئرپورٹ سے سعودیہ کیلئے روانہ ہوا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر عابد حسین 25 نومبر 2024 کو کوئٹہ ایئرپورٹ سے مصر گیا تھا۔ ایک مسافر سراج الدین 31دسمبر 2022کو پشاور ایئرپورٹ سے سعودی عرب گیا۔ مسافر سید شہزاد حسین نے 25 دسمبر 2024 کو اسلام اباد ایئرپورٹ سے سعودیہ کا سفر کیا۔ مسافر شعیب علی نے 19نومبر 2024کو فیصل آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب کا سفر کیا۔ مسافر مسرت حسین 20 ستمبر کو 2024کوئٹہ ایئرپورٹ متحدہ عرب امارات گیا جہاں سے انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آکر غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کی۔
اہم خبریں سے مزید