• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے آئرن سکریپ بازارچہ ٹرمینل سے امپورٹ کی اجازت دیدی گئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ نے ایران سے آئرن سکریپ بازار چہ ٹرمینل سے امپورٹ کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل کلکٹر کسٹم کلیم اللہ کے دستخط سے جاری کئے گئے ایک پبلک نوٹس کے ذریعے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مراسلہ نمبرC.No(02)15Gen/A&F/2022/4383-4390بتاریخ21جون 2023میں آئرن اسٹیل آرٹیکلز /ویسٹ اینڈ سکریپ (چیپٹر72آف پاکستان کسٹم ٹیرف)کے تحت ایران سے بازارچہ ٹرمینل تفتان کے ذریعے امپورٹ/کلیئرنس کی اجازت دیدی ہے۔اس بابت ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر محمد ایوب مریانی، حاجی اختر کاکڑ ودیگر کا کہنا تھا کہ انہوں نے بلوچستان کے اسکریپ امپورٹرز کے ساتھ کیا وعدہ وفا کر دیا ہے اور ان کی انتھک کاوشوں سے آئرن اینڈ اسٹیل آرٹیکلز ویسٹ اور اسکریپ کی بازارچہ ٹرمینل سے درآمد کی اجازت مل چکی ہے جس سے بزنس کمیونٹی کو لوہا اور اسکریپ کی درآمدی میں آسانی ہو گی اور اسکریپ و لوہے کے امپورٹرز کے کرایے و دیگر اخراجات بھی کم ہوں گے اوراسٹیل انڈسٹری کی ضروریات پوری ہوں گی۔
کوئٹہ سے مزید