• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی اصول پسند اور بہادر لیڈر ہیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ضیاء الحق، نعمت اللہ، توقیر بھٹی، امین آغا اور ارشد اچکزئی نے کہا ہے کہ اختلافات ہمیشہ بہادر اور اصول پسند لوگ رکھتے ہیں۔ عمران خان ملکی تاریخ کے بہادر اور اصول پسند لیڈر ہیں ، جب لیڈر ایماندار ہوگا تو کارکن بھی ایماندار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کو ایک نئی لیڈر شپ کی ضرورت ہے کیونکہ 70سال میں ملک کو لوٹنے اور تباہ کرنے والے عوام کے سامنے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید