• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب برات مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ آج منائی جائے گی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ماہِ شعبان کی پندرہویں رات جمعرات 13فروری کو( شب برات ) مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی، شہر کی بیشتر مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا، مساجداور گھروںمیں خصوصی عبادات کی جائیں گی، گھروں میں نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں میں جاکر اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کریں گے ،جبکہ مسلمان اپنے رب کے حضو ر گناہوں سے تو بہ، بخشش و مغفر ت،ایما ن و سلامتی، رزق کی کشادگی، آفات وبلیات، مصیبت، محتاجی، تنگ دستی،صحت و عا فیت کے لیے خصوصی دعائیں کر یں گے ،شب برأت کا مرکزی روح پرور اجتماع میمن مسجدمصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن) میں بعد نمازمغرب ہوگا، علامہ سیّد شاہ عبد الحق قادری خطاب ا ورخصوصی دعا کرائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید