• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ، نامعلوم ملزمان نے قسطوں پر اشیاء دینے کا کاروبار کرنے والے افغان باشندے کو گولی مارکر قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون سیکٹر8 میں نامعلوم ملزمان نے قسطوں پر اشیاء دینے کا کاروبار کرنے والے افغان باشندے 65سالہ اللہ دین ولد انور کو گولی مار کر قتل کردیا،پولیس نے بتایا کہ مقتول کی ماڑی پور میں قسطوں پر اشیاء دینے کی دکان ہے،مقتول عائشہ مسجد میں نماز کے بعد قرآن کی تلاوت کررہا تھا اسکے موبائل پر کسی نے کال کرکے باہر بلایا جہاں پر پہلے سے موجود موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے گولی مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید