کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کے مفت آئی ٹی کورسز پروگرام بنو قابل4.0کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز بدھ سے ہوگیا، شہر قائدکے ہزاروں طلبہ وطالبات نے پہلے دن کلاسز اٹینڈ کیں، الخدمت نے کراچی شہر میں50آئی ٹی ٹریننگ سینٹر قائم کئے ہیں جہاں صبح 10بجے سے رات 10بجے تک طلبہ وطالبات کیلئے کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے ۔