کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کےسیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست سے متعلق نتن یاہو کا بیان سعودی عرب کی سالمیت پر حملہ اور کھلی جارحیت ہے،انہوں نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے۔ انہوں نے واضح کیاہے کہ کسی بھی مسلمان ملک کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، فلسطین پر فلسطینیوں کا حق اور سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے،امریکا اور اسرائیل کو اسلامی ممالک کی سالمیت پر حملے کی اجازت نہیں دینگے،انہوں نے سعودی حکومت سے اپیل کی کہ وہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے خلاف سخت سے سخت عملی اقدامات اور مسلم امہ کی قیادت کرے۔