• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی کی نئی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر فرخندہ منصور آج عہدے کا چارج لیں گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی میں نئی وائس چانسلرکی آمد کے پیش نظر الرٹ رہا ، تاہم وہ یونیورسٹی نہیں پہنچ سکیں،بتایا گیاہے کہ خواتین یونیورسٹی ملتان کی نئی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر فرخندہ منصور نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالنا تھا، منگل کی شب جاری نوٹیفیکیشن میں وزیرا علیٰ نےانہیں چارسال کےلئے وائس چانسلر تعینات کیا تھا ،انہوں نے گذشتہ روز چارج سنبھالنے کا عندیہ دیا تھا مگروہ ملتان نہ پہنچ سکیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آج ملتان پہنچ جائیں گی اور چارج سنبھالیں گی ۔
ملتان سے مزید