• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضوری باغ روڈ، سیوریج کا نظام درہم برہم ، شہری مشکلات کا شکار

ملتان (سٹاف رپورٹر) حضوری باغ روڈ، پرانی بکرمنڈی، محلہ امین آباد، گلی نمبر ایک میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے اہلِ علاقہ عرصہ تین سال سے شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ گلیوں میں گٹروں کا پانی جمع ہونے سے تعفن اور گندگی پھیل چکی ہے، جس کے باعث نمازیوں کو مساجد جانے میں دشواری کا سامنا ہے، جبکہ سکول جانے والے بچوں کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔اہلِ علاقہ کے مطابق وہ متعدد بار ایم ڈی واسا کو درخواست دے چکے ہیں، لیکن تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔
ملتان سے مزید