• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارم اپ میچوں کیلئے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپنز ٹرافی وارم اپ میچوں کے لئے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے ۔14فروری کو افغانستان کے خلاف کپتانی شاداب خان ، نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقاکے خلاف 17 فروری کو میچ میں محمد ہریرہ جبکہ اسی دن دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف محمد حارث کپتان ہوں گے ۔ افغانستان کیخلاف ٹیم میں عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، محمد اخلاق، محمد عامر خان اور محمد عمران رندھاوا ، جنوبی افریقا سے میچ میںعماد بٹ، فیصل اکرم، غازی غوری، حسن نواز، امام الحق، خرم شہزاد، معاذ صداقت، مہران ممتاز، نیاز خان، قاسم اکرم اور سعد خان جبکہ بنگلہ دیش سے مقابلےکیلئے اسکواڈ میں عامر جمال، عبدالصمد، علی رضا، اذان اویس، محمد موسیٰ، محمد وسیم جونیئر، مبصر خان، عمیر یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور اسامہ میر شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید