راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سیمابیہ طاہر کو تھانہ نیو ٹاؤن سے ریلیز کردیا گیا،سیمابیہ طاہر کو بدھ کو اڈیالہ جیل کے باہر سےراولپنڈی پولیس نے تحویل میں لیا تھا، پولیس نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت کی تصدیق ہونے پر انہیں چھوڑدیا،ذرائع کاکہنا ہے سیمابیہ طاہر نے پشاور ہائی کورٹ سے 26 فروری تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔