• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لرنر ڈرائیونگ لائسنس آن لائن بنوانے کی سہولت جلد متعارف کرائی جائیگی، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی نے وفاقی دارالحکومت میں گھر بیٹھے لرنرڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت جلد متعارف کروانا کا عندیہ دے دیا ۔ آئی جی پی سید علی ناصر رضوی کے مطابق اب شہریوں کو لرنر پرمٹ بنوانے کے لیے ٹریفک پولیس کے دفاتر کا رخ نہیں کرنا پڑے گا بلکہ وہ آن لائن طریقے سے گھر بیٹھے اپنا لرنر پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔ آن لائن سسٹم کے ذریعے اب شہری گھر بیٹھے 24/7 لرنر لائسنس کی سہولت سے بہت جلد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اسلام آباد سے مزید