• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنکوز ملازمین کو ڈسکوز میں ضم سمیت گولڈن ہینڈ شیک پالیسی بنا رہے، وزیر توانائی

اسلام آباد(نامہ نگار) قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا ہے کہ جنکوز کے ملازمین کو ڈسکوز میں ضم کرنے سمیت گولڈن ہینڈ شیک دینے کی پالیسی تیار کی جارہی ہے اور کسی بھی ملازم کی حق تلفی نہیں کی جائے گی، نندی پور اور گڈو کی نجکاری کا عمل تیار ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمرکی جانب سے پیش کردہ توجہ دلا نوٹس کا جواب دیتے ہوئے اویس لغاری نے کہاکہ توانائی پیدا کرنے والی حکومتی کمپنیوں کے حوالے سے پالیسی تیار کی گئی ہے، ہم نے فیصلہ کیا کہ جو پلانٹ بند ہیں ان کے ملازمین پر 7ارب روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کئے جاتے ہیں ، حکومت نے فیصلہ کیا کہ جو پلانٹ بند ہیں انکی مشینری کو بیچ کر ان کے ملازمین کو مکمل مالی فوائد کے ساتھ ادا کریں۔

ملک بھر سے سے مزید