• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچرے کی منتقلی کیلئے ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت رات میں ہوگی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے کہا ہےکہ کچرالینڈ فل سائٹ یا جی ٹی ایس منتقلی کے لئے کراچی میں ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت صرف رات میں کی جائیگی، سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمدکیا جائے، دن میں آمدورفت یا کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں کمپنی پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے، اجلاس میں تما م اضلاع کے متعلقہ افسران اورنجی کمپنیز کے عہدیداران موجود تھے، دریں اثناء ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پرشبِ برات کے انتطامات کے سلسلے میں ضلع جنوبی، شرقی، غربی، وسطی، کورنگی، کیماڑی،اور ملیرمیں مرکزی قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کا کام کیا گیا ، مرکزی قبرستانوں کے باہر کیمپ لگائے جائیں گے، مساجد، امام بارگاہوں کے اطراف بھی صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاؤکا کام یقینی بنایا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید