کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بدھ کوہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ کیا۔انہیں کراچی امن و امان پر بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کہا کہ سندھ کے نوجوان کرکٹرز کو بھی موقع ملنا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے رینجرز ہیڈکوارٹر زپہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا جس کے بعد انہوں نے یاد گارِ شہدا پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور دُعا کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز(سندھ) کی آپریشنل تیاریوں،مشرقی سرحد، سندھ بھر بالخصوص کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن، اسمگلنگ کی روک تھام، پانی چوری کے خلاف آپریشنز اورکراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔