اسلام آباد (طاہر خلیل) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیو میٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت تشکیل دی گئی قومی عملدرآمد کمیٹی نے کام شروع کر دیا گورننس اقدامات، شہریوں کی شناختی تصدیق کے محفوظ اور آسان طریقے فراہم ہوں گے ، نادرا ہیڈکوارٹرز میں پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس اس فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کے تحت پاکستان میں رجسٹریشن اور بائیو میٹرک کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کا نوٹیفکیشن یکم جنوری 2025 کو جاری کیا۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں رجسٹریشن اور بائیو میٹرک کے موجودہ نظام میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنا ہے۔فریم ورک میں رجسٹریشن کے موجودہ نظام سے متعلق مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔