اسلام آباد کراچی لاہور ( نامہ نگاران ) متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کا احتجاج ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کا بھوک ہڑتال کیمپ قائم ، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا صحافی فیک نیوز اور ریگولیشن کے خلاف نہیں فیک نیوز کی آڑ میں آزادی اظہار کو روکنے کی کوشش ہو رہی ہے، ، سینیر صحافی ناصر زیدی نے کہا سوشل میڈیا دنیا میں موجود ہے لیکن کہیں ایسا کالا قانون نہیں لایا گیا ، اپنی آزادی کسی کو چھیننے نہیں دیں گے ، کراچی پریس کلب میں بھی صحافیوں کا احتجاج ، لاہور پریس کلب میں بھی احتجاجی کیمپ لگایا گیا ، پشاور پریس کلب کے باہر صحافیوں کا احتجاج ، کہا پیکا جیسا کالا قانون قبول نہیں ، کوئٹہ میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ ۔ ملتان، سکھر، نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، اوستہ محمد، صحبت پور اور سبی میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،افضل بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی بدنیتی نہیں تھی تو پھر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت میں کیا حرج تھا۔