کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)کی ہدایت کے تحت ، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے سینٹرلائزڈ موٹر انشورنس رپازٹری کا آغاز کردیاہے جوکہ موٹر انشورنس سیکٹر میں ایک انقلاب ہے۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے اہم اقدام کا مقصد موٹر انشورنس پالیسیوں کیلئے ایک مرکزی ڈیٹا بیس کی فراہمی کے ذریعے شفافیت کو بڑھانا، انڈر رائٹنگ طریقوں کو بہتر بنانااور انشورنس فراڈ کا مقابلہ کرنا ہے۔