کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے تحت پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن اور چائلڈ نیورولوجی سوسائٹی کے تعاون سے مرگی سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر این آئی سی ایچ میں آگہی پوسٹرلگائے گئے ، واک کی گئی اور سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں مرگی کے علاج ، دیکھ بھال اور درپیش مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔ سیمینا ر سےاین آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر پروفیسر ناصر سلیم سڈل، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سینٹرل کی سیکریٹری جنرل پروفیسر محسنہ نور ابراہیم ،این آئی سی ایچ کے شعبہ پیڈیاٹرک نیورولوجی کی سربراہ پروفیسر شازیہ کلثوم لاشاری ،آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے پیڈیاٹرک نیولوجی کی پروفیسر شہناز ابراہیم، آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر اقبال میمن، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹولوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فریدہ جان، آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خیر النساء مختار،پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سعداللہ چاثر نے خطاب کیا۔