• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی سرکل میں تعیناتی پر شدید کھینچا تانی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی سرکل میں تعیناتی پر شدید کھینچا تانی،ایک ہفتے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم سرکل کے عہدہ پر تبادلہ کیلیے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے دو نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے۔ 7 فروری کو جاری کیے جانے والے نوٹیفیکیشن میں گریڈ 19 کے افسر شہزاد حیدر کو راولپنڈی سرکل سے کراچی سرکل انچارج اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ساؤتھ کے عہدوں پر تعینات کیا گیا تھا جبکہ کراچی میں تعینات عامر نواز کو ان کی جگہ راوالپنڈی بھیجا گیا تھا تاہم صرف چار روز بعد 11 فروری کو شہزاد حیدر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن منسخ کردیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید