کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان بینکنگ سمٹ 24اور 25فروری، 2025کو کراچی میں منعقد ہوگی۔ یہ اعلان پی بی ایس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین اوربینک الفلاح کے صدر عاطف باجوہ کی قیادت میں پی بی اے کے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں پی بی اے کے چیئرمین اوربینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے علاوہ جے ایس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، بصیر شمسی، پی بی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسراور سیکرٹری جنرل،منیر کمال کے علاوہ بینکنگ انڈسٹری کے دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔