• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین پہنور کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی، اور سینئر پیونی جج جسٹس صلاح الدین پنہور کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں دیگر ججز سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار کے صدور سمیت سینئر وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فل کورٹ ریفرنس کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا, فل کورٹ ریفرنس کی تقریب سے صدرہائی کورٹ بار بیرسٹر سرفراز میتلو نے خطاب میں کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے اپنے قیمتی فیصلوں سے عدلیہ کی بالادستی کو ثابت کیا۔ انکے فیصلے وکلاء کے لئے کسی مشعل راہ سے کم نہیں، جسٹس محمد شفیع صدیقی نےبار اور بینچ کے درمیان ہمیشہ ایک مضبوط رابطہ رکھا، سندھ ہائی کورٹ کےسینئر جج جسٹس صلاح الدین پنہور کا پورا کیریئر انتہائی شاندار رہاہے، عدلیہ کی بالادستی ہمیشہ جسٹس صاحب کا منشور رہی ہے،انکے دیئے گئے متعدد فیصلے وکلاء کیلئے روشن مثال ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور سینئر پیونی جج جسٹس صلاح الدین پنہور کی لازوال خدمات قابل تحسین ہیں۔ سینئر پیونی جج جسٹس صلاح الدین پنہور نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنے کیرئیر میں مین نے ہمیشہ کوشش کی کہ عام آدمی کو میرے فیصلوں سے فائدہ ملے، جسٹس صلاح الدین نے اپنی خطاب میں اپنے عدالتی کمرے کے عملے اور گن مین اپنے ڈرائیور کا بھی شکریہ کیا ۔فل کورٹ ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کا کہنا تھا کہ میری تمام کامیابیوں میں میری ماں اور میری بہنوں کی محنت شامل ہے۔فل کورٹ ریفرنس کی تقریب میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیت دیگر بار کے صدور نے بھی خطاب کیا۔
اہم خبریں سے مزید