• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر اسپتال کراچی، 2024 میں 10 لاکھ سے زائد مریضوں کا معائنہ

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال کراچی میں گزشتہ سال 10 لاکھ سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، 4لاکھ سے زائد مریضوں کو شعبہ حادثات میں لایا گیا، 32 ہزار سے زائد کو داخل 8 ہزار کے آپریشن کیے گئے،2 ہزار سے زائد بچوں کی ولادت ہوئی،643 افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا، 126 مریض دوران علاج انتقال کر گئے۔ قطر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راشد سراج خانزادہ نے جنگ کو بتایا کہ جنوری تا دسمبر 2024 اسپتال کی او پی ڈی سے 10 لاکھ 61 ہزار 989 مریضوں نے رجوع کیا، شعبہ حادثات میں 4لاکھ 50ہزار 842افراد کو لایا گیا ،32ہزار 717مریضوں کو داخل کیا گیا، 5ہزار 698 جنرل آپریشن کیے گئے ، 554لیپرواسکوپک سرجریز ، 1ہزار 173 آنکھوں کے آپریشن، 450ناک کان وحلق ، 463 ہڈی وجوڑ اور 3 ہزار 137گائنی کے آپریشن کیے گئے، 13 ہزار 275مریضوں کے ڈائیلیسس، 683ایم آئی آئی، 1053ڈوپلر الٹرا ساؤنڈ، 57ہزار 256ایکسرے، 19ہزار 845 ای سی جی، 1ہزار 250سی ٹی جی، 1ہزار 287سی ٹی اسکین اور 2لاکھ 92ہزار چار ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 37ہزار 733 مریضوں کو فزیو تھراپی کی سہولیات دی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید