• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی، غیر بینکاری مائیکرو فنانس کمپنیوں کیلئے لازمی تقاضوں کا اعلان

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے غیر بینکاری مائیکروفنانس کمپنیوں کیلئے لازمی تقاضوں کا اعلان کیا، ای ایس جی سسٹین کیلئے پورٹل کے ذریعے صنفی طور پر تفریق کردہ ڈیٹا اور شکایات کی رپورٹنگ لازمی قرارس یکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیر بینکاری مائیکروفنانس سیکٹر میں خواتین کی تقویت اور صارفین کے تحفظ کو مضبوط بنانے کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے، ان اقدامات میں جامع صارفین کے تحفظ کے اصول، صنفی طور پر تفریق کردہ ڈیٹا کی رپورٹنگ، اور صنفی حساسیت کی تربیت شامل ہیں۔شفافیت اور شمولیت کو فروغ دینے کے لئے، کمیشن نے تمام غیر بینکاری مائیکروفنانس کمپنیوں کےلیے ای ایس جی سسٹین کے لیے پورٹل کے ذریعے صنفی طور پر تفریق کردہ ڈیٹا اور شکایات کی رپورٹنگ کو لازمی قرار دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید