اسلام آباد ( طاہر خلیل)ترکیہ کی خاتون اول امینہ اردوان نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بالخصوص تعلیمی شعبے میں گہری دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے جمعرات کو معارف انٹرنیشنل اسکول ایچ ایٹ کا دورہ کیا جو ترک معارف فاؤنڈیشن کے قائم کردہ تعلیمی اداروں کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہے،خاتون اول کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران پاکستان کے تعلیمی شعبے میں ادارے کی خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے سکول میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران طلباء نے ترک خاتون اول کے استقبال کے لئے شاندار ثقافتی پرفارمنس پیش کی،خاتون اول نے طلبہ کے ساتھ بات چیت کی۔