اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) پاکستان سنگل ونڈو کے سی ای او آفتاب حیدر نے کہا کہ پوسٹ شپمنٹ دستاویزات اور ریگولیٹری امور کی دستی پروسیسنگ طویل عرصے سے تجارت میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، جس کے باعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ جبکہ عالمی مسابقتی منڈیاں ریئل ٹائم سسٹم کے ذریعے اپنی سپلائی چین کو بہتر بنا رہی ہیں اور لین دین کے عمل کو تیز کر رہی ہیں، اگر پاکستان نے فوری اقدامات نہ کیے تو یہ عالمی سطح پر پیچھے رہ سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلگکسی فائی کے سی ای او آصف پرویز کے ساتھ گفتگو میں کیا ۔