• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اہلخانہ دبئی نہیں جائینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی دوروں میں کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نئی پالیسی کا اطلاق آئی سی سی چیمپنز ٹرافی سے ہوگا۔ بورڈ عہدیدار کے مطابق غیر معمولی کیس کی صورت میں کھلاڑی کو فیملی کے تمام اخراجات خود اٹھانے ہوں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کوئی کھلاڑی اپنے ساتھ فیملی نہیں لےجائے گا، بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے ہفتے کو دبئی پہنچے گی، بھارتی بورڈ کی نئی پالیسی کے مطابق کھلاڑیوں کی نئی فیملی پالیسی کے مطابق 45 دن سے زیادہ کے ٹور کے دوران کھلاڑیوں کےساتھ 2 ہفتے تک فیملی رہ سکتی ہے۔ ابھی تک کے مطابق کھلاڑی اپنے ساتھ بیوی یا کسی ساتھی کو نہیں لے جاسکیں گے، بھارتی بورڈ کے عہدیدار نے بتایا کہ ایک مہینے سے کم ٹور کے دوران فیملیز کی ساتھ ٹور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید