• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار، کیوی کپتان کو ہائی اسکورنگ فائنل کی امید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل سے قبل جمعرات کو پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سے گریز کیا اور مکمل آرام کیا جبکہ نیوزی لینڈ کر کٹ ٹیم نے شام میں فلڈ لائٹس میں بھر پور پریکٹس کی۔نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ کراچی کی پچ بیٹنگ کے لئے ساز گار ہے۔ بولروں کے لئے کنڈیشن چیلنجنگ ہوگئی ہے۔ جمعرات کی شام پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کا پچ فلیٹ لگا ، بیٹنگ کیلیے سازگار دکھائی دیتا ہے، پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ہدف کا اچھا تعاقب کیا تھا، فائنل میں بھی ایک زبردست میچ کی امید ہے ۔ ہائی اسکورنگ میچ ہورہے ہیں، فائنل میں بھی یہی امید ہے ، ہم نے ابھی تک اپنی پلیئنگ الیون فائنل نہیں کی ہے ، فائنل سے پہلے تیاری کا اچھا وقت مل گیا ہے۔مچل سینٹنر نے کہا کہ مڈل اوورز میں وکٹ لینا ضروری ہے، اسی طرح رنز بنانے کی رفتار کم کرسکتے ہیں، کین ولیم سن نے ثابت کیا کہ وہ ہر طرح کی کنڈیشنز میں اچھا کھیل سکتے ہیں، امید ہے کہ فائنل میں بھی ولیم سن بڑا اسکور کریں گے ۔ ہمارے بیٹسمین اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔ راچن روندرا پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں مگرفائنل میچ نہیں کھیلیں گے، ہم اس کو واپس لانے کیلئے کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتے۔

اسپورٹس سے مزید