کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن،سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ترکی، چین، سعودی عرب ناراض تھے ،پیکا قانون میں بہتری پارلیمنٹ ہی لاسکتی ہے، پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف قومی اسمبلی، زرتاج گل وزیر نے کہا کہ طیب اردوان کے بہت شکر گزار ہیں وہ ہمارے ملک کے مہمان بنے۔ہمارے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا ہے،ڈی چوک پر نہتے لوگوں پر کیوں گولیاں چلائیں ۔ اسلام آباد کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کیوں بنایا ہوا ہے، میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیا پیکا ایکٹ کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ کے بجائے سڑکوں پر ہوگا،رہنما مسلم لیگ ن،سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ترکی، چین، سعودی عرب ناراض تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف دنیا میں جہاں گئے انہوں نے کشمیر اور فلسطین پر بات کی ہے۔ اسٹیٹ منسٹر اور پارلیمانی سیکریٹری جوابات دینے کے لئے موجود ہوتے ہیں۔ جواب کس کو دیں یہ واک آؤٹ کر جاتے ہیں۔ان کے ارکان کاغذ پھاڑتے ہیں ویڈیو بنائی جاتی ہے اور کورم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ایوان میں ڈیبیٹ کا ماحول ہونا چاہئے۔