اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ ہوجانے کی بناء پر بنچوں کی پوزیشن تبدیل ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق آج جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم بنچ نمبر دو بینچ نمبر ایک میں تبدیل ہوگیا ہے ،یاد رہے کہ چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کے سامنے 40 مقدمات سماعت کیلئے مقرر تھے ،تاہم چیف جسٹس آج نئے ججوں سے حلف لینے کے بعد صرف چیمبر ورک ہی کرینگے۔