پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )پہلی جنگ عظیم میں پاکستانیوں کی فرانس میں قربانیوں کا ذکر نہیں کیا جاتا ، مودی نے حالیہ دورہ فرانس پر ان کی یادگار پر پھول چڑھائے، پاکستان کا نام نہیں لیا۔ پہلی جنگ عظیم 1914کے موقع پر فرانس کی سرزمین مارسیل میں 100,000سے زیادہ ہندوستانی فرانس کے لیے لڑے تھے۔ جن میں سے دس ہزار نے اپنی جانوں کا نظرانہ دیا جن میں اکثریت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مسلمانوں اور سکھوں کی تھی ان جان دینے والوں میں 90فیصد کا تعلق موجودہ پاکستان کے صوبہ پنجاب جن میں اکثریت مسلمان اور سکھ تھےجن میں چکوال کے سپوت خداداد کا نام اس یاد گار میں پہلے نمبر پر درج ہے مگر جب بھی اس سلسلہ میں کوئی تقریب ہوتی پاکستانیوں کی قربانیوں کا ذکر نہیں کیا جاتا۔