کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ ڈمپرز، ٹینکرز کے حادثات کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیئے۔ ہائی کورٹ میں شہر قائد میں ڈمپرز، ٹینکرز کے حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکت اور دن کے اوقات میں شہر میں انٹری کے خلاف بیرسٹر حسن خان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ روزانہ اخبارات میں آتا ہے ہیوی ٹریفک دن کے وقت شہر میں داخل نہیں ہوسکتی، اقدامات کرنا انتظامیہ کی ذمے داری ہے، عدالت کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟ بیرسٹر حسن نے کہا کہ یہ بنیادی انسانی حقوق کا کیس ہے، عدالت سن کر فیصلہ کرسکتی ہے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے۔