• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بار، کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالوں کی غیر حتمی فہرست جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ اليکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی غیر حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے لسٹ کے مطابق صدارت اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ صدارت کی نشست پر اظہر خان مغل اور چوہدری عمر حیات نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں ۔ نائب صدرات کی نشست پر حافظ محمد شعیب قریشی ،شاہد حسین گھلو،ملک زاہد کبیر کھاکی اور منیر احمد شاہد راجپوت نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں ۔
ملتان سے مزید