پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ حمیمہ ملک نے سابقہ بھابی، انفلوئنسر علیزا سلطان کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔
حمیمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علیزا سلطان اور بھتیجے سلطان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس اسٹوری کو ’مجھے اپنے خاندان سے پیار ہے‘ کا کیپشن دیا ہے۔
حمیمہ ملک نے اپنے بھتیجے کے ہمراہ مزید اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ سلطان کے ساتھ فیروز خان اور یوٹیوبر راحِم پردیسی کے درمیان ہونے والی فائٹ دیکھنے کے لیے کراچی سے لاہور جا رہی ہیں۔
اداکارہ حمیمہ ملک نے اس اسٹوری میں بھائی، اداکار فیروز خان اور علیزا سلطان کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
حمیمہ ملک نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں سابقہ بھابی سے ملاقات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علیزا سلطان، سلطان کو ایئر پورٹ چھوڑنے آئی تھیں۔
اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں بتایا ہے کہ میں نے جس فلائٹ سے لاہور جانا تھا اس میں سفر نہیں کر پائی، دوسری فلائٹ میں سفر کے لیے علیزا سلطان نے میری بہت مدد کی ہے۔
دوسری جانب اگر علیزا سلطان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ کراچی میں اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ علیزا سلطان اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، ان کے دو بچے سلطان اور فاطمہ ہے۔