• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا اور امیر کی پہلی ڈھولکی کی اَن دیکھی تصاویر

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے پہلی ڈھولکی کی اَن دیکھی تصاویر شیئر کر دیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے شوہر اور اداکار امیر گیلانی کو ٹیگ کرتے ہوئے پہلی ڈھولکی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر کی قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات میں جہاں دلہن یعنی اداکارہ ماورا نے ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا، وہیں انہوں نے ڈھولکی میں روایتی پیلے رنگ کی جگہ سرخ رنگ کا انتخاب کیا۔

ماورا حسین سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ویلویٹ کی سرخ فراک میں انتہائی خوبصورتی نظر آ رہی ہیں جبکہ پہلی ڈھولکی میں دولہا میاں نے ہلکے بادامی رنگ کے شلوار قمیض کے ساتھ بھوری جیکٹ پہن رکھی ہے۔

تصاویر میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے دار اور دوست احباب خوش و خرم انداز میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اپنی خوشیاں ریورس میں شیئر کر رہی ہوں، یہ پہلی ڈھولکی ہے۔

اداکارہ نے ’شیری بیری‘ کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی ڈھولکی کی اس تقریب کو شادی کا جشن منانے کے لیے بہترین شروعات بھی قرار دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید