• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کی انعامی 2017 کے مقابلے میں 53 فیصد بڑھ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)9 مارچ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو 22لاکھ 40ہزار ڈالرز جب کہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20ہزار ڈالرز ملیں گے۔ مجموعی انعامی رقم میں2017کے گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلا ڈائز، پی سی بی اور آئی سی سی کے دیگر اہم عہدیداروں کے ساتھ اتوار کو لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے دیوان عام میں تقریب میں شریک ہوں گے۔ تقریب میں عاطف اسلم چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ گائیں گے ۔ دریں اثنا جمعے کو آئی سی سی نے اعلان کیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) جب کہ پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو3 لاکھ 50 ہزار ڈالر (پاکستانی 9 کروڑ روپے سے زائد) اور ساتویں نمبر پر آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر (تقریباً چار کروڑ روپے پاکستانی)، گروپ میچز کی فاتح ٹیم کو 34 ہزار ڈالرز (پاکستانی 90 لاکھ روپے سے زائد) ملیں گے۔

اسپورٹس سے مزید