• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کرکٹ نہ ہونے پر ٹائٹل جیتے، قوم اب بھی امید رکھے، رضوان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف فٹ ہورہے ہیں وہ بغیر تکلیف کے بولنگ کررہے ہیں اور امید ہے کہ میچ کھیلیں گے۔ دو دن پہلے وہ60 فیصد اور ایک دن پہلے 80 فیصد فٹ تھے ۔ منگل کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت لے گی۔ طویل عرصے بعد پاکستان میں بڑے ٹورنامنٹ کا ہونا اعزاز کی بات ہے ، اس دوران پاکستان ٹیم نے 10 سال ملک میں کرکٹ نہ ہونے کے باوجود آئی سی سی کے ٹائٹل جیتے ہیں ۔اب بھی امید رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بابرعظم کی فارم کو لے کر کوئی پریشانی نہیں، وہی اننگز کا آغاز کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے بعد ضرورت پڑی تو ریگولر اوپنر کو آزمایا جاسکتا ہے۔ میں نے انہیں سوشل میڈیا کو دیکھ کر کنگ نہیں کہا ۔ ایک دفعہ حسن علی نے کہہ دیا تھا کنگ کر لے گا۔ تو میں نے بھی کہہ دیا۔ انہوں نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس لیے کیا تاکہ اپنی خامیوں کا پتہ چل سکے۔ امید ہے کہ وہ غلطیاں نہیں ہوں گی۔

اسپورٹس سے مزید