• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم فارم کے متلاشی، چیمپئنز ٹرافی میں کارکردگی پاکستان کیلئے اہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی کارکردگی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کے سفر کے لئے اہم ہوگی۔ بابر فارم حاصل کرنے کی تگ و دو کررہے ہیں۔انہوں نے اپنی آخری ون ڈے انٹرنیشنل سنچری 30 اگست 2023 میں ملتان میں نیپال کے خلاف اسکور کی تھی ۔ اس میچ میں انہوں نے 151 رنز بنائے تھے ۔ وہ کہتے ہیں ٹیم کا آپ پر انحصار کرنا ایک مثبت احساس دیتا ہے، میری ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں، مجھ پر کوئی پریشر نہیں،پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا، پاکستان میں ہر کوئی پاکستان کی فتح کیلئے دعا گو ہوتا ہے ۔ 2017 میں میگا ایونٹ جیتنے کے بعد سے اب تک بہت کچھ بدل چکا ہے لیکن ہمارا عزم وہی ہے،2017 کی بہترین یادوں میں، فخر کی سنچری، محمد عامر کا اسپیل اور میچ کے آخری لمحات ہیں،اس اسکواڈ کے چند کھلاڑی اب ٹیم میں ہیں۔

اسپورٹس سے مزید