• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر تازہ دم، چیمپئنز ٹرافی میں ٹاپ پر فنش کرسکتے ہیں، عاقب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ہمارے فاسٹ بولر تازہ دم ہیں اور ہم چند خامیوں پر قابو پاکر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹاپ پر فنش کرسکتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بہترین دستیاب آپشن میں سے ہی پلیئر کھلاتے ہیں۔ اوپنرز کا کام اچھا آغاز فراہم کرنا ہوتا ہے۔ یہاں کی پچز پر ٹاپ آرڈر پر زیادہ پریشر نہیں ، ہماری سوچ تھی کہ بہترین بیٹر ہی اوپن کرے تاکہ دائرے کا بہترین فائدہ لیں ۔ گیارہویں سے چالیسویں اوور کی بیٹنگ بہت اہم ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ان کنڈیشنز پر بابر کو ہی اوپن کرنا چاہیے ، امید ہے اہم میچ میں بابر اعظم ضرور بڑی اننگز کھیلیں گے ٹیم کا بیلنس دیکھنا ہوتا ہے، اگر دو اسپشلسٹ اسپنر کھلائیں گے تو آپ کو دو پیسرز کے ساتھ جانا ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید