• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی: ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اننگز اور 94 رنز سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں ہائر ایجوکیشن کو کی ٹیم دوسری اننگز میں 152پر آئوٹ ہوکر سرکاری ٹی وی کے ہاتھوں اننگز اور94 رنز سے ہارگئی۔ دیگر میچز میں عبداللہ شفیق اور علی رزاق نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ شاہد عزیز نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر154 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل غنی گلاس نے پہلی اننگز میں 435 رنز اسکور کیے۔ علی رزاق نے 162 رنز بنائے۔ محمد ولید نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید