کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین قومی کر کٹ سیریز کے فائنل کے آغاز سے قبل ایئر شو میں برق رفتار طیاروں نے نیشنل اسٹیڈیم کے اوپر چکر لگایا اورآسمان پر قوس و قزاحکے رنگ بکھیریں، کڑی سیکیورٹی میں فائنل میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران بڑی تعداد میں تماشائیوں سے اسٹیڈیم نعروں سے گونجتا رہا، پاکستانی اننگز کے دوران تماشائی بابر بابر کے نعرے لگاتے رہے۔ مختلف انکلوژر میں لگائے گئے کھانے پینے کے اسٹالز پر شائقین کو مہنگے داموں اشیاء خریدنا پڑیں، پارکنگ بھی دور ہونے اور شٹل سروس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اسٹیڈیم تک پہنچنے میں مشکلات رہی ۔ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے قومی پرچموں کی بھر مار دکھائی دی ۔