پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو طبیعت ناساز ہونے پر روم کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ویٹی کن سے حکام کے مطابق پوپ فرانسس کے آئندہ تین دن کی مصروفیات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ویٹی کن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو برونکائٹس کی وجہ سے جمعہ کی صبح لوگوں سے ملاقات ختم ہونے کے بعد روم کے پولی کلینیکو آگسٹینو جیمیلی میں چند ضروری تشخیصی ٹیسٹ کےلیے داخل کرا دیا گیا ہے۔