واشنگٹن(جنگ نیوز) بنگلادیش میں حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکی ڈیپ اسٹیٹ کردار سے انکار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ملبہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ڈال دیا اور کہا کہ بنگلا دیش پر مودی برسوں سے کام کر رہے تھے اور میں یہ معاملہ ان پر چھوڑتا ہوں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس دوران انہیں امریکی صدر ٹرمپ کے خیالات اور صحافیوں کی جانب سے کیے جانے والے سوالات پر مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ مودی کے حمایتی اور سپورٹر تصور کیے جانے والے بھارتی ارب پتی بزنس مین گوتم اڈانی کے بارے میں سوال پر مودی بات گھما گئے اور واضح جواب دینے سے گریز کیا۔