اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس کے بی ایس۔18افسران کے لیے 43ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں31مارچ2025سے6جون 2025تک جاری رہے گا۔ کورس کا مقصد افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری لانا اور انتظامی مہارتوں کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ مستقبل میں اعلیٰ عہدوں کے لئے بہتر طور پر تیار ہوسکیں۔ اس میں شرکت لازمی ہے اور انکار کی صورت میں ترقی متاثر ہو سکتی ہے۔ ایف بی آر کی ہدایات کے مطابق، بی ایس۔18 کے تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نامزدگی کے لئے تحریری رضامندی 18 فروری 2025 تک جمع کرائیں اور عدم جواب کی صورت میں انہیں کورس میں شرکت کے لئے رضامند تصور کیا جائے گا۔