کراچی (اسد ابن حسن) نیب ریفرنس اور احتساب عدالت حیدراباد کے فیصلے کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر جامشورو گرفتار ملزم محمد حنیف لالانی اور دیگر کی کوٹری میں موجود 266ایکڑ اراضی کی نیلامی کریں گے۔ احتساب عدالت نے مذکورہ بالا ملزمان پر 78کروڑ 70لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ اب جرمانے کی رقم وصول کرنے کے لیے مذکورہ اراضی کو نیلام کیا جائے گا۔ نیلام ہونے والی اراضی کی محفوظ رقم43کروڑ 66لاکھ90 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ بقیہ ماندہ جرمانے کی رقم دیگر اشیاء فروخت کر کے وصول کی جائے گی۔ اراضی کی نیلامی ڈپٹی کمشنر جام شورو افس نزد کوٹری ریلوے اسٹیشن 26 فروری کو ہوگی۔