اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے حلف کے بعد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، 5 ڈویژن اور 11 سنگل بینچ پیر سے کیسز کی سماعت کرینگے،جسٹس بابر ستار 18 فروری بروز منگل کو دستیاب نہیں ہونگے ، روسٹر کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 18 فروری سے کیسز کی سماعت کرینگے، پہلا ڈویژن بنچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا ، دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ منگل سے کیسز کی سماعت کرے گا ۔