• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سے IMF وفد کی ملاقات عدلیہ کی خودمختاری کے منافی، علی ظفر

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سینیٹ میں نکتہ اعتراض پربات کرتے ہوئےسینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کو عدلیہ کی خودمختاری اور وقار کے منافی قرار دیااورکہا اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری اور پیکا ایکٹ کے نفاذ سے عوام کا موجودہ حکومت اور عدلیہ سے اعتبار اٹھ گیا ہے پارلیمنٹ اور جوڈیشری ہمارے لئے اہم ہیں حکومت نے صرف قرضہ لینے کے شوق میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کہ وہ چیف جسٹس سے عدلیہ کے پارے میں پوچھے کیا ہمارا کوئی ادارہ کسی دوسرے ملک کے نظام انصاف کے بارے میں پوچھ سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید