کراچی(اسٹاف رپورٹر) قطر میں ہونے والی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پہلے روز ہفتے کو پاکستان کے محمد آصف نے یمن کے احمد جبہان کو ، محمد سجاد نے اردن کے شرف الماتھن کو اور شاہد آفتاب نے بنگلہ دیش کے شاوہو بسواس کو ناکامی سے دوچار کیا۔