اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ملک بھر میں فی کلو چینی 160روپے سے تجاوز کرگئی، 5 جنوری 2025کو ملک کی 82شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ 183 روپے کلو شمار کئے گئے جبکہ 5 جنوری سے 15 فروری تک کے 40 ایام میں شوگر ملوں نے ایکس مل ریٹ میں 22 سے 23 روپے فی کلو اضافہ کردیا، ہفتہ 15 فروری کو لوئر سندھ میں چینی کے ایکس مل ریٹ 143 روپے کلو ریکارڈ ہوئے، اپر سندھ میں ہفتہ 15 فروری جنوبی پنجاب کی طرح چینی کے ایکس مل ریٹ جو 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئے، سنٹرل پنجاب اور کے پی کے کی شوگر ملوں نے اپنے ایکس مل ریٹ 148.50 روپے تک فی کلو بڑھا لئے حالانکہ 2023-24 کے کرشنگ سیزن کی اوسط گنے کی خریداری کرشنگ سیزن 2024-25 کے مقابلے میں 20 سے 30 روپے من تک کم رہی۔