اسلام آباد (صالح ظافر) وزیر اعظم شہباز شریف رواں ماہ کے آخری ہفتے میں وسطی ایشیا کی دو اہم ریاستوں، آذربائیجان اور ازبکستان کا پانچ روزہ دورہ کریں گے۔ آذربائیجان کا دورہ 24 فروری سے شروع ہوگا، جہاں وزیر اعظم تین دن قیام کریں گے، جبکہ ازبکستان کا دورہ فوری بعد شروع ہوگا اور دو دن پر مشتمل ہوگا۔ وہ دونوں ممالک کی قیادت کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عالمی اور علاقائی اہمیت کے حوالے سے اہم ترقیات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ کشمیر اور فلسطین کے مسائل پر بھی بار چیت کی جائے گی۔ وزیر اعظم ہاؤس کے اعلیٰ ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دو ارب ڈالر مالیت کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔